Latest News

ہندو اقلیتوں کو شہریت دئیے جانے کیخلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کو شامل نہ کئے جانے پر ہورہے مظاہرے : ارشد مدنی

ہندو اقلیتوں کو شہریت دئیے جانے کیخلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کو شامل نہ کئے جانے پر ہورہے مظاہرے : ارشد مدنی

نیشنل ڈیسک : شہریت ترمیمی قانون کو کے لے کر مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں  سمیت قومی دارالحکومت نئی دہلی بھی سلگ رہا ہے ۔ لوگ سڑکوں پر اترکر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور حکومت سے گہار لگا رہے ہیں کہ وہ اس قانون میں کی گئی ترمیم کو واپس لے ۔ کیونکہ اس قانون میں مذہب کی بنیاد پر شہریت مہیا کرانے کا التزام ہے ۔ اسی سمت میں جمعیت علماء ہند کے سربراہ سید ارشد مدنی  نے بھی کہا کہ  ملک میں ہورہے احتجاج  ہندو اقلیتوں کو شہریت دئیے جانے کے خلاف نہیں بلکہ  مذہب کی بنیاد پر شہریت دی جانے کے خلاف ہے ۔ کیونکہ اس قانون میں ایک خاص طبقے (مسلمانوں) کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ 
مولانا مدنی نے کہا کہ ،'' قانون کے الفاظ کو درست کیا جا سکتا تھا اور صرف  یہ قانون بنادیا جاتا کہ اگر کوئی بھی شخص مذہب کی بنیاد پر ستائے جانے کی وجہ سے اس ملک میں آئے گا ، ہم اسے اپنے ملک میں جگہ دیں گے ۔ کیونکہ پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے کوئی مسلمان مذہب کی بنیاد پر ستائے جانے کے بعد ہندوستان نہیں آئے گا ۔ ''انہوں نے کہا کہ کسی خاص طبقے (مسلمانوں) کو کنارے لگا کر کوئی قانون بنایا جائے تو اسے ہم تو کیا اس ملک کا آئین ہی قبول نہیں کرتا ۔ 



Comments


Scroll to Top