گیجیٹ ڈیسک : آن لائن شاپنگ کے ذریعے جہاں کچھ لوگوں کو خریداری کی سہولت ملتی ہے وہیں کچھ کے لئے یہ پریشانی کا سبب بھی بن جاتی ہے ۔ آن لائن شاپنگ سائٹ فلپ کارٹ کے ذریعے ایک شخص نے iPhone 11 Pro خریدا تھا لیکن باکس میں سے ایک اینڈرائیڈ فون نکلا ۔ جس کے ریئر میں آئی فون کے کیمرے کے ڈیزائن والا سٹیکر لگا ہوا تھا ۔

کیا ہے پورا معاملہ
بنگلور میں رہنے والے رجنی کانت کشواہا نے فلپ کارٹ سے آئی فون 11 پرو آرڈر کیا تھا ۔ کافی انتظار کرنے کے بعد کمپنی نے انہیں فون ڈلیور کیا ۔ رجنی کانت نے فون کو باکس سے جیسے ہی باہر نکالا تو اس کے ہوش اڑ گئے ۔ باکس میں ایک اینڈرائیڈ فون ملا جس پر آئین 11 پرو کے کیمرے کا سٹیکر لگا ہوا تھا ۔

آرڈر کے ساتھ ہی کردی تھی پیمنٹ
کشواہا نے بتایا کہ انہوں نے 93,900 روپے کی پیمنٹ پہلے ہی کردی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈلیور ہوا فون آئی فون XS کی طرح دکھ رہا ہے جبکہ وہ آئی فون ہے ہی نہیں ۔
فون موجود تھیں اینڈرائیڈ ایپس:
کشواہا نے بتایا کہ اس فون میں کئی ساری اینڈرائیڈ ایپس پہلے سے ڈائین لوڈ تھیں ۔ حالانکہ شکایت کے بعد فلپ کارٹ نے رجنی کانت کو نیا فون دینے کا وعدہ کیا ہے ۔