National News

دہلی : چڑیا گھر کے باڑے میں کودا شخص ، شیر کے سامنے بیٹھ کر بے خوف کیں حرکتیں،ویڈیو دیکھیں

دہلی : چڑیا گھر کے باڑے میں کودا شخص ، شیر کے سامنے بیٹھ کر بے خوف کیں حرکتیں،ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی : دہلی کے چڑیا گھر میں وہاں گھومنے آئے لوگوں کی سانسیں اس وقت تھم گئیں جب ایک شخص شیر کے باڑے میں کود گیا ۔  لوگوں نے اسے روکنے کی کافی کوشش کی لیکن اس نے جھٹ سے باڑے میں چھلانگ لگا دی ۔ اس کے بعد جو ہوا لوگ دیکھ کر ڈر گئے ۔

PunjabKesari

یہ شخص وہاں ببر شیر کے پاس جا کر بیٹھ گیا ۔ شخص کافی دیر تک وہاں بیٹھا اور اس نے شیر کے سامنے کئی حرکتیں بھی کیں ۔ اسے قدرت کا کرشمہ ہی کہیں گی کہ شیر نے اسے کچھ نہیں کہا ۔ 

حالانکہ شیر نے اس پر جھپٹا مارنے کی کوشش کی لیکن اسے زیادہ نقصان پہنچا ۔ اتنے میں سکیورٹی کارکن باڑے میں کودے اور شخص کی جان بچائی ۔ بتایا جارہاہے کہ شخص دماغی طور سے کمزور تھا ۔ فی الحال پولیس اسے پکڑ کر تھانے لے گئی اور اس سے پوچھ تاچھ کی ۔ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

ویڈیو دیکھ کر کسی کی بھی سانسیں تھم جائیں لیکن شخص موت کے سامنے بھی بے خوف سا دکھا ۔ بتا دیں کہ ایسا پہلا معاملہ نہیں ہے جب کوئی شخص شیر کے باڑے میں کودا ہو ۔ کئی بار لوگ ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں لیکن ہر بار کوئی قسمت والا نہیں ہوتا ۔ 



Comments


Scroll to Top