National News

ممتا نے ہیلی کاپٹر دینے سے کیا انکار ، گورنر چیف سیکرٹری کو لکھا خط

ممتا نے ہیلی کاپٹر دینے سے کیا انکار ، گورنر چیف سیکرٹری کو لکھا خط

نیشنل ڈیسک : مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کے روز ممتا حکومت پر ہیلی کاپٹر کی سہولت نہیں دینے کا الزام لگایا ہے ۔ دراصل جگیت دھنکھڑ کو 15 نومبر کو منعقد ہونے والی ایک تقریب  میں شامل ہونا ہے اور اس کیلئے سرکار انہیں ہیلی کاپٹر  کی سہولت نہیں دے رہی ہے ۔ اب گورنر نے مغربی بنگال کے چیف سیکرٹری سے اس کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے مرشد آباد کے ایس این ایچ کالج کی رجت جینتی تقریب میں شامل ہونے کیلئے کاپٹر کی مانگ کی ہے ۔ 

PunjabKesari
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ بنر جی نے مہراشٹر میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعے  صدر راج کی سفارش کرنے کیلئے نشانہ سادھا ۔ انہوں نے جمعرات کے روز کہا کہ آئینی عہدوں پر بیٹھے کچھ لوگ بھاجپا کے اہم اخبار کی طرح کام کررہے ہیں ۔ 
ممتا بنر جی نے گورنر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ نامزد شخص اپنے علاقے کے دائرے سے باہر نکل کر کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ،' انہیں مرکز حکومت کی جگہ نہیں لینی چاہئے ۔ مرکز کو یقینی طور سے اس کا خیال رکھنا چاہئے ۔ 
ممتا نے کہا کہ ،' عام طور پر میں آئینی عہدوں پر تبصرہ نہیں کرتی لیکن کچھ لوگ ( گورنر) بھاجپا کے اہم اخبار کی طرح کام کررہے ہیں ۔ میرے صوبے میں بھی آپ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہورہا ہے ، وہ ایک متوازی انتظامیہ چلانا چاہتے ہیں ۔ انہیں ( سرکاروں کو) کام کرنے دیا جانا چاہئے ۔ 



Comments


Scroll to Top