نیشنل ڈیسک :دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نام پر ہوئے تشدد کی آگ میں راجدھالی جھلس رہی ہے۔ کئی بے گناہ لوگ اس آگ کی نذر چکے ہیں۔ وہیںاسے لے کر سیاست بھی خوب گرما گئی ہے۔ لیڈران ایک دوسرے پر الزام لگانے کا موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں، اسی درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے دہلی تشدد کو لے کر دل چھو دینے والی شاعری لکھی ہے۔
ممتا بینرجی نے اس شاعری کے ذریعے توڑ پھوڑ کرنے اور آگ زنی کے واقعات کا جواب مانگا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایک اوجھل ہوئے پتے کی کھوج ، بندوق کی نوک پر دیش میں اپھان لیتا ایک طوفان، شانت رہنے والے دیش کا اشانت ہو جانا، کیا یہ جمہوریت کا اختتام ہے؟ بینرجی نے لکھا کہ کون جواب دے گا؟ کیا کوئی حل ہو گا؟ ہم اور آپ بہرے اور گونگے ہیں / مقدس زمین جہنم میں تبدیل ہور ہی ہے ۔ممتا کی یہ شاعری انگریزی ، ہندی اور بنگلہ زبان میں ہے۔
دراصل، شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) کے نام پر دہلی میں ہوئے تشدد میں اب تک 30 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 56 پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 200 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔اس واقعہ کے بعد آئی بی کے ایک ملازم کی لاش نالے سے برآمد کی گئی ہے۔