Latest News

وائٹ ہاؤس میں بالی وڈ کی اس حسینہ نے ٹرمپ کے ساتھ کیا ڈنر، جم کر وائرل ہو رہیں تصاویر

وائٹ ہاؤس میں بالی وڈ کی اس حسینہ نے ٹرمپ کے ساتھ کیا ڈنر، جم کر وائرل ہو رہیں تصاویر

انٹر نیشنل ڈیسک: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملکہ شیراوت کو حال ہی میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقد کیے گئے وائٹ ہاؤس کرسمس ڈنر میں شرکت کا موقع ملا۔ ملائکہ کو اس خصوصی تقریب کے لیے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا اور انہوں نے اس تجربے کو نہایت خاص اور ناقابلِ یقین قرار دیا۔
وائٹ ہاؤس میں دلکش انداز میں نظر آئیں ملکہ 
ملکہ نے سوشل میڈیا پر وائٹ ہاؤس میں اپنے ڈنر کے تجربے کو شیئر کیا۔ انہوں نے گلابی رنگ کی خوبصورت سلپ ڈریس پہن رکھی تھی، جس میں ہلکا سا شیڈ لائٹ پنک میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے سفید فر کی جیکٹ اوڑھ رکھی تھی اور لائٹ نیچرل ویوس  والے ( ہلکی قدرتی لہروں والے )بالوں اور سادہ کلچ کے ساتھ اپنے لُک کو مکمل کیا۔ ملکہ  نے دعوت نامے کی تصویر اور تقریب کے دوران ٹرمپ کی تقریر کی ویڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔


ملکہ نے پوسٹ میں کیا لکھا
ملکہ  نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے کرسمس ڈنر میں مدعو ہونا ان کے لیے بالکل ناقابلِ یقین تھا اور اس کے لیے وہ بے حد شکر گزار ہیں۔ اس تقریب میں شرکت کر کے انہوں نے یہ خاص لمحہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
ملکہ شیراوت کا بالی وڈ کیریئر
ملائکہ نے دو ہزار تین میں گووند مینن کی فلم  'خواہش ' سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ انہیں اصل پہچان دو ہزار چار میں انوراگ باسو کی فلم مرڈر سے ملی، جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی اور اشمت پٹیل شریک اداکار تھے۔ اس کے بعد انہوں نے پیار کے سائیڈ ایفیکٹس (2006 ) ، ویلکم (2007 ) ، ڈرٹی پالیٹکس ( 2015  )اور  'آر کے آر کے' (2022 ) جیسی فلموں میں کام کیا۔ انہیں آخری بار راج شاندلیہ کی فلم 'وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو' میں دیکھا گیا، جس میں راج کمار را، ترپتی ڈمری اور وجے راج بھی شامل تھے۔
 



Comments


Scroll to Top