Latest News

مالیر کوٹلہ : جین سویٹس کے مالک نے بیوی اور بیٹے کے بعد خود کو ماری گولی

مالیر کوٹلہ : جین سویٹس کے مالک نے بیوی اور  بیٹے کے بعد خود کو ماری گولی

مالیر کوٹلہ (ظہور): آج علی الصبح چار بجے کے قریب مالیر کوٹلہ کے مشہور میٹھائیوں کے شو روم 'جین سویٹس' کے مالک وجے کمار جین (40) نے اپنے لائسنسی ریوالور  سے اپنی اہلیہ اور 13سالہ بیٹے کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مارلی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وجے کمار نے یہ قدم گھریلو پریشانی کے چلتے اٹھایا ہے ۔
PunjabKesari
اس واردات میں وجے کمار جین اور اس کی اہلیہ آشو جین کی موقع پر ہی موت ہوگئی  جبکہ ان کے بیٹے ساحل جین کو لدھیانہ کے ڈی ایم سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے  ۔
PunjabKesari

واردات کی اطلاع ملتے ہی  موقع پر ڈی ایس پی سمت سودھ جائے واردات پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئے ۔



Comments


Scroll to Top