National News

دفاتر وغیرہ میں خواتین سے جنسی تشدد کے معاملے میں مہاراشٹر سب سے اوپر،جانئے  یوپی ودہلی  کس مقام پر

دفاتر وغیرہ میں خواتین سے جنسی تشدد کے معاملے میں مہاراشٹر سب سے اوپر،جانئے  یوپی ودہلی  کس مقام پر

نئی دہلی : وزات فلاح و بہبود خواتین واطفال  نے  گزشتہ سال  خواتین کے تحفظ کے لئے 'دی  شی باکس' ویب سائٹ لانچ کی تھی ۔ جو خواتین   اپنے کام کی جگہ ( دفتر وغیرہ)میں  جنسی تشدد کی شکایت کرتی ہیں وہ اس ویب سائٹ کے ذریعے رپورٹ کر سکتی ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیوں میں کام کرنے والی سبھی خواتین شکایت کرستی ہیں۔ اگر خواتین شکایت کرتی ہیں تو انہیں براہ راست مداخلت کرنے کا حق دیا جاتا ہے ۔

PunjabKesari
اس معاملے میں مرکزی وزارت صحت نے  اس ویب سائٹ پر شکایتوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔اس کے مطابق سب سے زیادہ شکایتوں کے ساتھ اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔مرکزی وزارت کے مطابق کل  203 معاملوں کا نپٹارہ کیا گیا ۔ ان میں وفاقی حکومت ، ریاستی حکومت کے دفاتر اور پرائیویٹ کمپنیوں میں کام کرنے والی خواتین کی جانب سے  دائر معاملے شامل ہیں۔مہا راشٹر کے اس ' دی شی باکس' میں 82 معاملے  ہیں ۔ 65 معاملوں کے ساتھ اتر پردیش دوسرے نمبر ہے۔

PunjabKesari
دہلی میں اس طرح کے 50 اور تمل ناڈو میں 48 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ایسی ریاستیں بھی ہیں ، جہاں ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ  ان ریاستوںمیں کوئی شکایت نہیں ہے۔افسران نے کہا کہ خواتین خاموش رہنے کی بجائے شکایت کرنے کے لئے آگے آسکتی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top