Latest News

بھاجپا لیڈر نے سی اے اے کے خلاف اٹھائی آواز، کہا- مسلمان ہمیں دیکھنا بھی پسند نہیں کر رہا

بھاجپا لیڈر نے سی اے اے  کے خلاف اٹھائی آواز، کہا- مسلمان ہمیں دیکھنا  بھی پسند نہیں کر رہا

نیشنل ڈیسک :شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج مظاہرے جاری ہے۔ کانگرس سمیت کئی اپوزیشن پارٹی  سی اے اے  کو لے کر مودی حکومت کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اندر سے ہی اس قانون کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے۔ مدھیہ پردیش کے میہر سے بی جے پی ممبر اسمبلی نارائن ترپاٹھی نے  سی اے اے کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں مسلمان اب ہمیں دیکھنا پسند نہیں کر رہا۔میں گاؤں سے ہوں اور گاؤں کی جو حالات دیکھتا ہوں، اس کی بنیاد پر میں یہ کہہ رہا ہوں۔

PunjabKesari
بی جے پی ممبر اسمبلی نارائن ترپاٹھی نے کہا کہ ہم بابا صاحب امبیڈکر کے آئین پر عمل کریں۔اس کاحترام کریں یا اس کو پھاڑ کر پھینک دیں۔آئین میں یہ بولا گیا ہے کہ سیکولر ملک میں مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہوگی۔ اس کے بعد بھی یہ تقسیم کی  جا رہی ہے۔ نارائن ترپاٹھی نے کہا کہ اس میں ایک بات تو ثابت ہوتی ہے، یا تو آپ آئین کے ساتھ ہیں یا پھر آپ آئین کے خلاف ہیں۔آج گاؤں میں آدھار کارڈ بنوانے کے لئے آدمی بھٹک  رہا ہے۔اتنا کاغذ جمع کر کے شہریت کا کوئی کاغذ بنوانا بھی ناممکن کام ہے۔

PunjabKesari
بی جے پی ممبر اسمبلی یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک طرح سے اندرونی  اختلاف کے حالات ہو چکے ہیں۔ ایک دوسرے کی طرف لوگوں نے دیکھنا بند کر دیا ہے۔ ہمارے چھوٹے سے گاؤں میں بھی مسلمان رہتا ہے۔ وہ ہماری عزت کرتے تھے اور آج وہ ہم دیکھتے بھی پسند نہیں کر رہے۔ جس گھر میں، محلے میں، گاؤں میں، ریاست میں اندرونی  اختلاف ہوں گے ۔ وہاں   امن وامان  ممکن نہیں ہے۔ بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ ہم اتحاد اور سالمیت کی بات کرتے ہیں، پر مذہب کی بنیاد پر تقسیم کریں گے تو یہ ملک نہیں چل پائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top