National News

لکھنئو :کے جی ایم یو  میں جونیئر ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق ، کیا گیاآئیسولیٹ

لکھنئو :کے جی ایم یو  میں جونیئر ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق ، کیا گیاآئیسولیٹ


لکھنئو:کے جی ایم  یو میں کورونا سے متاثرہ مریض کا علاج کر  رہے ایک جونیئر ڈاکٹر بھی وائرس کی زد میں آ گیا ہے۔ڈاکٹر میںبھی کورونا کی تصدیق  ہوئی ہے۔جسے فوری طور پر الگ کیا گیا  ہے۔بتا دیںکہ اب لکھنئو میں کورونا مریضوں  کی تعداد بڑھ کر 3ہو گئی ہے۔
منگلوار کو نوئیڈا میں بھی ملے تھے 2کورونا پازیٹو 
بتا دیں کہ منگلوار کو نوئیڈا میںبھی کورونا وائرس کے 2 پازیٹو کیس سامنے آئے تھے۔ متاثرہ شخص سیکٹر 100واقع لوٹس  بولے وارڈ سپیسیا  سوسائٹی  میں ملا تھا۔ جیسے ہی نوجوان میں کورونا وائرس کی جانکاری سوسائٹی  کے رہائشیوںکو  ملی وہاں افراتفری مچ گئی۔ حالانکہ جانکاری پا  کر وزارت محکمہ  کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جو سوسائٹی میں سینیٹائز کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی وزارت صحت پوری سوسائٹی کی نگرانی کر رہاہے۔ احتیاطی طور پرآس پاس کی مارکیٹ کو بھی سینیٹا ئز کیا جا رہاہے۔

PunjabKesari
اب تک یو پی میں16افراد کورونا سے متاثر :یوپی وزارت محکمہ
بتا دیں کہ اس نئے کیس کے بعد یو پی میں کورونا کے 16مریض ہو گئے ہیں۔ اس بارے میں منگلوار کو یو پی  وزارت  محکمہ نے کہا کہ اتر پردیش میں اب تک کل 16افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے۔ ان سبھی افراد  کے ٹیسٹ پازیٹو  نکلے ہیں۔ جانکاری کے مطابق اب تک آگرہ میں 8،غازی آباد میں2، نوئیڈا میں 3اور لکھنئو میں 3مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
احتیاط کے طور پر سکول ،کالج اور سیاحت کے مقامات بند
احتیاط کے طور پر اتر پردیش  کی حکومت نے سنیما ہال ، سکول ، کالج اور سیاحی مقامات سمیت بھیڑ والی جگہوں کو بند کر دیا ہے۔
کیا کریں کیا نہیں:

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top