National News

ویڈیو: اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کے خطاب کے دوران ہنگامہ، ارکانِ پارلیمنٹ نے "نسل کشی" کا بورڈ دکھا کر کیا بے عزت

ویڈیو: اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کے خطاب کے دوران ہنگامہ، ارکانِ پارلیمنٹ نے

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسیٹ) میں خطاب کے دوران ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ہنگامہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ اوفر کاسف اور ایمن عودہ نے نسل کشی لکھا ہوا ایک بورڈ اٹھایا، جسے نیسیٹ کے اسپیکر نے فوری طور پر ہٹا دیا۔ اراکین پارلیمنٹ کو پکڑ کر باہر نکالا گیا۔ ہنگامے کی وجہ سے ٹرمپ کا خطاب کچھ وقت کے لیے معطل ہوا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کی اور ہنگامہ کرنے والے اراکین کو باہر نکال دیا۔ اس کے بعد، اسرائیلی اراکین پارلیمنٹ نے ٹرمپ سے معذرت کی۔ وہیں، حزب اختلاف کے رہنما یائیر لاپڈ نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اگلے سال نوبیل امن انعام ملنا چاہیے۔

https://x.com/SkyNews/status/1977697813115908474
خطاب میں ٹرمپ نے عرب ممالک اور مسلم رہنماو¿ں کے تئیں اپنی شکرگزاری ظاہر کی اور کہاجو حماس پر دباو ڈالنے اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے ایک ساتھ آئے۔ ہمیں بہت مدد ملی... بہت سے ایسے لوگوں سے، جن کے بارے میں آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا، اور میں اس کے لیے ان کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے آگے کہا، یہ اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک ناقابل یقین جیت ہے کہ یہ تمام ممالک امن کے لیے شراکت دار کے طور پر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجا من نیتن یاہو کی بھی تعریف کی اور کہا، میں ایک غیر معمولی حوصلے اور حب الوطنی رکھنے والے شخص کے تئیں اپنی شکرگزاری ظاہر کرنا چاہتا ہوں، جن کی شراکت داری نے اس اہم دن کو ممکن بنانے میں بہت تعاون دیا۔ آپ جانتے ہیں، میں صرف ایک ہی شخص کی بات کر رہا ہوں... وزیر اعظم بنجا من نیتن یاہو کی۔



Comments


Scroll to Top