Latest News

کمار وشواس نے کیجریوال پر کیا طنز، کہا- دہلی والوں پانچ سے لگا داغ دھونے کا وقت آگیا

کمار وشواس نے کیجریوال پر کیا طنز، کہا- دہلی والوں پانچ سے لگا داغ دھونے کا وقت آگیا

نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے قریبی ساتھی  رہے کمار وشواس نے ہفتے کو ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دہلی والوں کیلئے پچھلے پانچ سال سے لگا داغ دھونے کا وقت آگیاہے۔
مسٹر وشواس نے ٹویٹ کیا،پچھلے پانچ سال کے داغ دھونے کا وقت ہے دہلی والوں ووٹ کی چوٹ سے سماج،ملک ،امیدوں،فوج ،دوستی اور بھروسے کا قتل کرنیو الے سیاسی ایڈس کے بیمار بونوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے کا وقت ہے ،نکلوگھروں سے بتاؤ  کہ بناسکتے ہو تومغروروں کو مٹا بھی سکتے ہو۔

https://twitter.com/DrKumarVishwas/status/1226004880197701632
پچھلے اسمبلی الیکشن میں مسٹر وشواس نے آپ پارٹی کے کنوینر مسٹر کیجریوال کے حق میں دارالحکومت کے عوام کو ووٹ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ راجیہ سبھا ممبر بنانے کو لیکر دونوں نیتاؤں کے درمیان  اختلافات ابھر کر سامنے آئے تھے ۔



Comments


Scroll to Top