نیشنل ڈیسک:وزیر اعظم نریندر مود ی نے کورونا لاک ڈائون کے بعد پیدا ہوئے حالات پر من کی بات پروگرام میں عوام کو بیدار اور مستعد رہنے کی درخواست کی ۔انہوں نے لاک ڈائون پر ہونے والی پریشانی کو لے کر جہاں عوام سے معافی مانگی تو وہیں لاپروائی برتنے پر خبر دار بھی کیا۔ پی ایم نے کہا کہ دنیا کے حالات دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ آپ کے خاندان کو محفوظ رکھنے کا یہی ایک راستہ بچا ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ مودی نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لاک ڈائون کے قاعدے و قانون توڑیں گے تو وائرس سے بچنا مشکل ہوگا ۔
جانیں کورونا بحران پر پی ایم مودی کی 10بڑی باتیں:
کورونا کو ہرانے کے لئے میں نے کچھ کٹھن فیصلے لئے ، اس کے لئے میں ملک کے باشندوں سے معافی مانگتا ہوں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ زندگی اور موت کی جنگ ہے اور مشکل فیصلے لینا نہایت ہی ضرور ی تھا۔
کورونا وائر س لوگوں کی جان لینے پر تلا ہو ا ہے اس لئے پوری انسانیت کو ایک ساتھ اسے مٹانے کا عہد لیناہوگا ۔ زندگی اور موت کے درمیان کی لڑائی کو ہمیںجیتنا ہے۔
لاک ڈائون کے بعد ملک بھر سے ایسی تصاویر سامنے آ رہی ہیں جو کہ کسی کا بھی دل پگھلا سکتی ہیں۔ شہروں میں دیہاڑی مزدوروں پر کام کرنے والے لوگ گائوں کی طرف پلاین کر رہے ہیں۔
اگر آپ لاک ڈائون کے خلاف ورز ی کریں گے تو وائر س سے بچنا مشکل ہوگا ۔ دنیا بھر میں جن افراد نے الگ رہنے سے متعلقہ قانون نہیں مانا وہ اب پچھتا رہے ہیں۔
یہ لاک ڈائون آپ کی خود کی سکیورٹی ہے ۔ آپ کو اپنے کو بچانا ہے ، اپنے کنبے کو بچانا ہے ۔ذرا سوچیئے کی آپ لاک ڈائون کے وقت بھی جو ٹی وی دیکھ پا رہے ہیں ، گھر میں رہتے ہوئے جس فون اور انٹر نیٹ کا استعمال کر رہے ہیں ، ان سب کو ہموار رکھنے کے لئے کوئی نہ کوئی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔
لاک ڈائون کے دوران جو لاگ ضروری اشیاء کی فراہمی آسانی طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ اپنی زندگی دائو پر لگا کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں اس لئے وہ ہمارے اصلی ہیرو ہیں اور سماج کے لئے ان کی خدمت کاقابل تعریف ہے۔
اس لڑائی کے جنگجو ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل و دوسرے علاقوں سے جڑے لوگ ہیں، میں ان سبھی افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ جو پیسہ اور کسی خاص مقصد کو لے کر نہیں بلکہ مریض کی خدمت کے لئے مہربانی کرتے ہیں وہ بہترین ڈاکٹر ہوتا ہے۔
کچھ لوگ جو کورونا کے مشتبہ ہیں ان کے ساتھ بھی برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وہ لوگ آپ کو بچانے کے لئے ہی کوارنٹائن میں ہیں۔ ا س لئے ان کے تئیں ہمار ی بھی ذمہ داری ہے ۔ ان کا تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
سوشل ڈسٹینسنگ کا مطلب جسمانی فاصلہ کو بڑھانا اور جذباتی فاصلہ کو گھٹانا ہے ۔ سوشل ڈسٹینسنگ کا مطلب ایک دوسرے سے من کی دور ی بنانا نہیں بلکہ جسمانی فاصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے انفیکشن کو دوسروں میںپھیلنے سے روکنا اور انفیکشن سے خود کو بچانا بھی ہے۔
آنے والے وقت میںیہی ہندوستانی اپنے ملک کی ترقی کے لئے ساری دیواروں کو توڑ کر آگے نکلے گا، ملک کو آگے لے جائے گا ۔ آپ اپنے کنبے کے ساتھ گھر پر رہئے ، محفوظ اور ہوشیار رہیں۔