Latest News

دہلی  کے حالات پر کیجریوال فکرمند  ،امن وامان کو لے کر امت  شاہ  سے لگائی گہار

دہلی  کے حالات پر کیجریوال فکرمند  ،امن وامان کو لے کر امت  شاہ  سے لگائی گہار

نیشنل ڈیسک: دہلی کے موجپور علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف  مظا ہرے کے دوران  سوموار کو بھی تشدد  ہو ا۔ جعفرآباد میں مظاہرین نے کئی گاڑیوںکو آگ کے حوالے  کر دیا ۔سی اے اے  کے  خلاف مظاہرہ کر رہے لوگ  اور حما یتی آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ پیر کو موجپور میں دونوں جانب سے جم کر پتھر بازی کی گئی اور بہت گاڑیوں میں آگ لگا دی گئی۔ اس دوران زخمی ہوئے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ فی الحال جعفرآباد، موجپور چاند باغ، بھجن پورا ، قراول شہر میں کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1231903213822963712?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231903213822963712&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fmaujpur-jafrabad-violence-citizenship-amendment-act-nrc-delhi-protest-live-updates-1-1166583.html
اسی بیچ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال  نے حالات پر تشویش  جتاتے  ہوئے لیفٹیننٹ گورنر   انل بیجل اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے  شہریت ترمیمی قانون  (سی اے اے) کی مخالفت اور حمایت کے دوران شمال مشرق دہلی  کے کچھ حصوں میں  تشدد کے مد نظر امن و امان  بحال کرنے کی درخواست کی ہے ۔کیجریوال نے  ٹویٹ کیاکہ دہلی کے کچھ حصوں  میں امن و امان میں گڑ بڑی کی بہت پریشان کرنے والی خبریں آرہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں محترم لیفٹیننٹ جنرل  اورمرکزی وزیر داخلہ سے امن و امان کویقینی بنانے کے لئے درخواست  کرتا ہوں۔ کسی کو بھی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں  ملنی چاہئے ۔

PunjabKesari
کیجریوال کی درخواست پر بیجل نے پولیس کمشنر کو امن و امان بنائے رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ایل جی  نے ٹویٹ کر پولیس کمشنر کو حلم  دیا کہ شمال مشرق دہلی میں امن  قائم کریں۔ ساتھ ہی انہوںنے سبھی لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی گذارش کی ہے ۔

https://twitter.com/LtGovDelhi/status/1231887820861521920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231887820861521920&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fmaujpur-jafrabad-violence-citizenship-amendment-act-nrc-delhi-protest-live-updates-1-1166583.html
بتا دیںکہ شمال مشرق دلی کے جعفر آباد  اور موجپور علاقے میں مظاہرین کی طرف سے کم سے کم دو مکانوں اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی میں آگ لگا دیئے جانے کے بعد تشددپھیل گیا ہے ۔ لگاتار دوسرے دن  سی اے اے کی حمایت اور مخالفت کرنے والے گروپوں  کے درمیان جھگڑا  ہو گیا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھرائو کئے ۔ جعفر آباد  کے چاند باغ علاقے میںبھی تشدد کی واردات ہوئی ہے ۔



Comments


Scroll to Top