National News

کشمیر کے حالات درست نہیں، وزیر اعظم مودی سے کروں گی بات: جرمن چانسلر

کشمیر کے حالات درست نہیں، وزیر اعظم مودی سے کروں گی بات: جرمن چانسلر

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل نے کشمیر کے حالات کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ جس حالات میں رہ رہے ہیں، وہ بے حد تشویشناک ہے۔ مرکیل نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
بھارت دورے پر آئیں جرمن چانسلر انگیلا مرکیل نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ کشمیر مسئلے کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھائیں گی۔اس دوران انگیلا نے یہ بھی کہا کہ وہ کشمیر پر بھارت کے رُخ سے واقف ہیں، لیکن یہاں یہ معنی نہیں رکھتا ہے۔جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیر میں امن بحالی کے پلان کو سننا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال کشمیر کے حالات درست نہیں ہیں۔وہاں لوگ مشکل حالات میں رہ رہے ہیں اور اس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
آپ کو بتا دیں کہ جرمن چانسلر انگیلا مرکیل تین روزہ بھارت دورے پر آئی ہیں۔جمعہ کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنے سے پہلے انگیلا مرکیل راج گھاٹ گئیں اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔جمعہ کو وزیر اعظم مودی اور جرمن چانسلر مرکیل کی موجودگی میں بھارت اور جرمنی نے فضائی سیکورٹی، شہری ہوا بازی، طبی اور تعلیم جیسے شعبوں میں کل 20 معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔
 



Comments


Scroll to Top