Latest News

کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

سری نگر :وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 3 کارکنوں کی ہلاکت پرتعزیت کرتے ہوئے ان کے کنبہ سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کیروز شام کے تقریبا 8 بجے کشمیر کے عسکریت پسندوں نے عید گاہ وائے کے پورہ علاقہ میں بی جے پی ضلع یوتھ کے جنرل  سیکرٹری فدا حسین یاٹو اوردودیگرکارکنان عمرراشد بیگ اورعمررمضان حزم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں کارکن ہلاک ہوگئے۔ 

कुलगाम में तीन भाजपा कार्यकर्ताओं की गोली मारकर हत्या, पीएम ने कहा- दुख की  इस घड़ी में मेरी संवेदनाएं भाजपा नेताओं के परिवारों के साथ
مسٹرمودی نے جمعرات کی رات دیر گئے ٹویٹ کیامیں بی جے پی کے تین نوجوان کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ تینوں بہت ہی بہترین کارکن تھے اور جموں و کشمیر میں عمدہ کام کر رہے تھے۔

اس مشکل گھڑی میں میں ان کے کنبہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایشوران کی روح کو شانتی عطا فرمائے۔جمعرات کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بی جے پی کے ضلعی یوتھ جنرل سیکرٹری فدا حسین یاٹو اوردو دیگر کارکنوں عمر راشد بیگ اور عمر رمضان حزم کو عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جس میں تینوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی کارکنوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مردہ قراردے دیا گیا۔

PM Modi condemns killing BJP karyakartas terror attack Jammu Kashmir Kulgam  | India News – India TV
پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی گرفتاری کے لئے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا پولیس نے تینوں کارکنوں کے قتل کے لئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



Comments


Scroll to Top