سپورٹس ڈیسک : کرکٹروں اور بالی وڈ کا بہت ہی گہرا رشتہ رہا ہے ۔ صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے عظیم کھلاڑی بھی بالی وڈ کی حسیناؤں کے حسن سے نہیں بچ سکے ۔ ایسے میں بالی وڈ اداکارہ قرینہ کپور خان 2020 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی۔ بتا دیں کہ وہ پہلی ایسی ہندوستانی اداکارہ ہیں جنہیں اس مشہور تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ۔

دراصل ایک ویب سائٹ سے بات چیت کے دوران قرینہ کپور نے کہا،' میں خود کو بیحد خوش قسمت سمجھ رہی ہوں ۔ میں ان سبھی خواتین کرکٹرز کا حوصلہ بڑھاؤں گی جو اپنے اپنے ملک کیلئے کرکٹ کھیلنے والی ہیں ۔ ایسے عالمی سٹیج پر انہیں (خواتین کرکٹرزکو ) دیکھنے میں مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے ۔ وہ سبھی کیلئے ایک سبق ہیں ۔

سابق ہندوستانی کپتان منصور علی خان پٹودی کو یاد کرتے ہوئے قرینہ نے کہا کہ ،' میرے آنجہانی سسر انڈین ٹیم کیلئے کھیلے گئے سب سے کرکٹرز میں سے ایک تھے اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ٹرافی کی نقاب کشائی کرنے جارہی ہوں ۔ '