Latest News

اندرا  جے سنگھ پر بھڑکیں کنگنا راناوت، کہا- ایسی عورتوں کی کوکھ سے پیدا ہوتے ہیں زناکار

اندرا  جے سنگھ پر بھڑکیں کنگنا راناوت، کہا- ایسی عورتوں کی کوکھ سے پیدا ہوتے ہیں زناکار

ممبئی:اپنے بیباک بیانات کے لئے مشہور اداکارہ کنگنا راناوت نے معروف وکیل اندرا جے سنگھ کے خلاف انتہائی شرمناک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  اندرا جے سنگھ جیسی عورتوں کی کوکھ سے زناکار پیدا ہوتے ہیں۔ ایسی عورتوں کو زناکاروں کے ساتھ چار دن جیل میں رکھنا چاہئے۔ 
بتا دیں کہ ملک کی معروف وکیل اندرا جے سنگھ نے کچھ دن پہلے ہی نربھیا کے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ انھیں اپنی بیٹی کے مجرموں کو معاف کر دینا چاہئے جیسے سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کو معاف کر د یا۔ حالانکہ، نربھیا کی ماں نے اندرا جے سنگھ کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔اندرا جے سنگھ کے اس بیان کے بعد نربھیا کے والدین کا انتہائی سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ نربھیا کی والدہ نے کہا تھا کہ اندرا جے سنگھ کون ہوتی ہیں اس معاملہ میں دخل اندازی کرنے والی اور ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے ملک میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1220184801115889666?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1220184801115889666&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fwest-india-actress-kangana-ranaut-attacks-indira-jaising-na-290759.html
 اب بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے بھی اندرا جے سنگھ کے بیان پر اپنا رد عمل دیا ہے، جو انتہائی شرمناک ہے۔ کنگنا نے کہا ہے کہ اندرا جے سنگھ جیسی خواتین کی کوکھ سے عصمت دری کرنے والے پیدا ہوتے ہیں اور ایسی خواتین کو عصمت دری کرنے والوں کے ساتھ چار دن جیل میں رکھنا چاہئے۔
خیال رہے کہ بدھ کی شام کو کنگنا کی آنے والی فلم پنگا  کی خصوصی اسکریننگ تھی جس کے بعد ان سے کسی نے نربھیا معاملے پر رد عمل پوچھ لیا۔ سوال کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ مجرموں کو سب کے سامنے پھانسی دینی چاہئے۔کنگنا نے مزید کہا کہ اس معاملہ میں مجرم نابالغ تھا جو عصمت دری کرسکتا تھا۔ عصمت دری کرنے کے قابل ہے تو اسے کس حساب سے نابالغ کہا جاسکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو چوراہے پر پھانسی دے دینی چاہئے۔



Comments


Scroll to Top