Latest News

ہندوستان - نیپال تیل پائپ لائن کا ہوا مشترکہ افتتاح

ہندوستان - نیپال تیل پائپ لائن کا ہوا مشترکہ افتتاح

نیشنل ڈیسک : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز موتیہاری - املیکھ گنج ( نیپال ) پٹرولیم پائپ لائن کا افتتاح کردیا ۔ وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے ساتھ اس کا آغاز کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعظم مودی نے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں سے ہمارے دو طرفہ تعلقات اچھے ہیں اور آج ہم موتیہاری - املیکھ گنج میں پائپ لائن کے آغاز میں مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے ہماری سانجھیداری کو مزید سرگرم بنانے اور نئے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے ہم نے نئے مواقع کا فائدہ اٹھایا ہے ۔ ہماری مشترکہ کوششوں کا مقصد ہے کہ ہمارے لوگوں کو فائدہ ملے ۔ ان کی ترقی ہو ۔ 

PunjabKesari
وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ سال ہم نے مشترکہ طور پر پشوپتی ناتھ دھرمشالہ اور ICP بیرگنج کا افتتاح کیا تھا ۔ یہ بہت تسلی بخش بات ہے کہ جنوبی ایشیا کی یہ پہلی کراس بارڈر پٹرولیم پائپ لائن ریکارڈ وقت میں پوری ہوئی ۔ جتنی امید تھی اس سے نصف وقت میں یہ بن کر تیار ہوئی ہے ۔ اس کا کریڈٹ آپ کی قیادت کو ، نیپال حکومت کے تعاون اور ہماری مشترکہ کوششوں کو جاتا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top