Latest News

جموں کشمیر: پولیس نے جاری کی 10 بڑے دہشت گردوں کی لسٹ

جموں کشمیر: پولیس نے جاری کی 10 بڑے دہشت گردوں کی لسٹ

نیشنل ڈیسک:  جموں و کشمیر پولیس نے وادی کشمیر میں  سر گرم  10  بڑے دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے۔ انسپکٹر  جنرل پولیس (آئی جی پی) وجے کمار نے ٹویٹر کے ذریعے دہشت گردوں کے ناموں کی فہرست جاری کی۔ کمار نے  ٹویٹ کیا کہ  10بڑے  : پرانے  دہشت گردوں  سلیم پرے، یوسف کانٹرو، عباس شیخ ، ریاض شیٹ گنٹ ، فاروق نالی، زبیر وانی اور اشرف مولوی ۔ نئے دشت گردوں  ثاقب ، منظور عمر مشتاق  کھانڈے اور وکیل شاہ ۔ 
 اس سال  جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے مختلف مقابلوں میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی)، جیش محمد (جے ایم)اور حزب المجاہدین(ایچ ایم)کے اعلی کمانڈروں سمیت 85 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ مقابلے کے دوران تقریباً 12 12 دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top