Latest News

جموں کشمیر: کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ،محبوبہ - عمر نظر بند

جموں کشمیر: کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ،محبوبہ - عمر نظر بند

سرینگر: جموں کشمیر میں اتوار آدھی رات کو 9 اضلاع میں انٹرنیٹ سیوا بند کر دی گئی ہیں۔ کچھ علاقوں میں دفعہ 144 بھی لگا دی گئی ہے۔ جموں کشمیر میں جاری کشمکش کی صورتحال کے درمیان سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کے علاوہ سجاد لون کو بھی نظڑ بند کیا گیا ہے۔ وہیں کانگرس نے لیڈر عثمان ماجد اور ماکپا ودھائیک ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 
محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کے نظر بند کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ نے وضاحت جاری کی ہے۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں لیڈروں کو نظر بند نہیں کیا گیا لیکن ان کے گھر سے نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔ 
انٹرنیٹ سہولت بند ہونے کے بعد پی ڈی پی سبراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی میں موبائل سہولت سمیت انٹرنیٹ سہولت بند کردی گئی ہیں۔ علاقوں میں کرفیو جیسا ماحول ہے۔ اللہ جانتا ہے کہ کل کیا ہونے وال اہے۔ کسی کو نہیں پتہ؟ یہ رات بہت لمبی ہونے والی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top