گیجیٹ ڈیسک : سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل نے ریلائنس جیو کے 2020 آفر کی ٹکر میں نیا 1999 روپے کا پریپیڈ پلان لانچ کردیا ہے ۔ اس پلان میں یوزرس کو ہر دن 3GB ڈاٹا دیا جائے گا اور اس کی ویلڈٹی 365 دنوں کی ہوگی ۔ حالانکہ آفر کے تحت اس پلان کی ویلڈٹی کو ابھی 60 دن مزید بڑھا کر کل ویلڈٹی 425 دنوں کی کردی گئی ہے ۔ اس پلان میں ہر دن 250 منٹس کا کالنگ فائدہ اور 100 ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت ملے گی ۔ پلان پر یہ آفر ایئر اینڈ تک ہی ویلڈ ہے ۔
آپ کو بتا دیں کہ جیو کا ہیپی نیو ایئر آفر 2020 روپے کا ہے ۔ اس آفر کے تحت جیو یوزرس کو 2020 روپے میں ایک سال تک ان لمیٹڈ سروس ملیں گی ۔ آفر میں روز 1.5GB ڈاٹا ، ڈیلی 100 ایس ایم ایس ، نان جیو نمبر کیلئے 12000 ایف یو پی منٹس اور جیو ایپس کا مفت سبسکرپشن ملے گا ۔ اس آفر کی ویلڈٹی پورے 365 دنوں کی ہوگی ۔