National News

جاہنوی کپور نے خود کو گفٹ کی اتنی مہنگی کار، ماں سری دیوی سے ہے خاص کنیکشن

جاہنوی کپور نے خود کو گفٹ کی اتنی مہنگی کار، ماں سری دیوی سے ہے خاص کنیکشن

فلم 'دھڑک' سے ا یشان کھٹر کے ساتھ اپنے  بالی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی والی  آنجہانی  اداکارہ سری دیوی کی بیٹی  جاہنوی کپور   سرخیوں میں بنی رہتی ہیں، حال ہی  میں جاہنوی   ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ در اصل انہوںنے  خود کو ایک نئی  لگژری گاڑی  گفٹ کی ہے ۔

PunjabKesari
خبروں کی مانیں تو جاہنوی نے بلیک کلر کی(مرسڈیز-میبیک)خریدی ہے۔جس کی قیمت تقریباً 2.5 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر جاہنوی کی نئی کار کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔لیکن آپ کو بتا دیں کہ جاہنوی کی نئی گاڑی کی تصویر کو دیکھ کر آپ کو ان کی ماں سری دیوی کی لگژری گاڑی کی یاد آ جائے گی ۔
اس گاڑی سے انکی ماں سری دیوی کا خاص کنیکشن ہے ، جاہنوی نے اپنی اس کامیابی میں اپنی ماں کی یادوں کو سجا رکھا ہے۔اس بات کو ہم  نہیں کہہ رہے ہیں،بلکہ جاہنوی کی نئی گاڑی کی رجسٹریشن نمبر سے پتہ چل رہا ہے۔جاہنوی کی ر کا رجسٹریشن نمبر سری دیوی کی مرسڈیز سے بالکل مطابق ہے۔

PunjabKesari
جاہنوی نے اپنی  ماں سری دیوی کی  یادوں کے قریب رہنے کا یہ انوکھا طریقہ تلاشا ہے ۔انکے مداح جانتے ہوں گے کہ جاہنوی کی ماں سری دیوی کی گاڑی کا نمبر ایم ایچ 02 ڈی زیڈ  7666 تھا ۔ یہی نمبر جاہنوی نے اپنی گاڑی کے کے لئے رکھا ہے ۔دھڑک اداکارہ کی  اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ  وہ اپنا ماں سری دیوی سے کتنا پیار کرتی ہیں۔

PunjabKesari
اگرچہ جاہنوی یا کپور فیملی نے اس بارے میں ابھی آفیشیل اناؤنس کیا ہے لیکن آج ممبئی کی گلیو ںمیں جاہنوی کو  اپنی لگژری گاڑی مرسڈیز-میبیک کے ساتھ موج مستی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔تصویر میں ان کے چہرے پر آئی پیاری مسکراہٹ آسانی سے دیکھی جا سکتی ہے۔ایسے میں جاہنوی نے  ایک بار پھر اپنے  دیسی اسٹائل اورانداز سے تمام کا دل جیت لیا۔اس دوران انہوں نے سفید سوٹ  میںکیری کر رکھا تھا، جس میں وہ بہت ہی پیاری لگ رہی تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top