National News

آندھرا پردیش : شراب بندی کو لیکر جگن حکومت نے اٹھایا بڑا قدم، سبھی بار کے لائسنس کئے رد

آندھرا پردیش : شراب بندی کو لیکر جگن حکومت نے اٹھایا بڑا قدم، سبھی بار کے لائسنس کئے رد

امراوتی: آندھرا پردیش کی جگن حکومت نے جمعہ کو ریاست میں چل رہے تمام بار کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔ریاست میں مرحلہ وار طریقے سے مکمل شراب بندی کو لے کر تین دن پہلے حکومت نے 40 فیصد بار بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ریاستی حکومت ریاست میں دو سالوں کے لئے نئی بار پالیسی بھی لے کر آئی ہے، جو 1 جنوری، 2020 کے بعد سے  مؤثر ہوگی۔

PunjabKesari
اس پالیسی کے تحت، حکومت نے بار کھولنے کے لئے 10 لاکھ روپے کی فیس طے کرتے ہوئے لاٹری سسٹم سے لائسنس دینا طے کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریاست میں موجود 798 باروں میں سے 40 فیصد کو بند کر دیا جائے۔وائی ایس آر کانگرس پارٹی کی حکومت نے اس کی کھپت میں کمی لانے کے لئے شراب کی قیمت بڑھانے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top