Latest News

ہندوستانی جوانوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا رہا ہے ISI، وزارت داخلہ نے این آئی اے کو سونپی جانچ

ہندوستانی جوانوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا رہا ہے ISI، وزارت داخلہ نے این آئی اے کو سونپی جانچ

نیشنل ڈیسک : ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے کیلئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بڑا پلان تیار کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ، اس پورے پلان کو آئی ایس آئی کا ایک افسر انجام دے رہا ہے ۔ وزارت داخلہ نے اس پورے معاملے کی رپورٹ مانگی ہے اور اس کی جانچ کی ذمہ داری قومی سکیورٹی ایجنسی ( این آئی اے ) کو سونپی ہے ۔ بتا دیں کہ گذشتہ دنوں آندھر پردیش کی کاؤنٹر انٹیلی جینس سیل نے ہنی ٹریپ کے کئی معاملے پکڑے تھے ۔ جس میں ہندوستانی بحریہ کے کئی جوان بھی شامل تھے ۔ 

PunjabKesari
پارلیمانی اجلاس کے دوران ریاستی وزیر دفاع شریپد نائیک نے بتایا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر - سروس انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) نے ہندوستانی مسلح فورسز کے افسروں کو پھسانے کیلئے ہنی ٹریپ کا استعمال کررہی ہے ۔ بتا دیں کہ بحریہ کے ہنی ٹریپ میں شامل ہونے کی خبر کے بعد ہندوستانی بحریہ نے سوشل میڈیا سائٹس فیس بک پر پابندی لگا دی ہے اور ساتھ ہی جوانوں کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top