Latest News

جامعہ کے پاس فائرنگ کرنے والے نابالغ نے کہا- مجھے اپنے فعل پر کوئی افسوس نہیں، لینا چاہتا تھا بدلہ

جامعہ کے پاس فائرنگ کرنے والے نابالغ نے کہا- مجھے اپنے فعل پر کوئی افسوس نہیں، لینا چاہتا تھا بدلہ

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس جمعرات کو پستول سے فائرنگ کرنے والے نابالغ لڑکے کو اپنی اس کرتوت پر کوئی افسوس نہیں ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ملزم نے پولیس کی پوچھ گچھ میں اب تک کسی بھی تنظیم سے وابستہ ہونے کی بات کا اعتراف نہیں کیا ہے ۔ دہلی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد شدت پسند بنا ۔
 ذرائع کے مطابق نابالغ لڑکا جنوری 2018 میں اترپردیش کے کاس گنج میں چندن گپتا کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا ۔ یہ بھی جانکاری مل رہی ہے کہ دہلی پولیس کی کرائم بانچ اس نابالغ لڑکے کو جمعہ کو جسٹس جووینائل بورڈ کے سامنے پیش کرے گی ۔دہلی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اپنے فعل پر کوئی افسوس نہیں ہے ، خواہ میرا انکاؤنٹر کردو ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نابالغ نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ دہلی تنہا آیا تھا ، جس کے بعد وہ جمعرات کی دوپہر تقریباً 11 بجے جامعہ پہنچا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جامعہ میں فائرنگ کے دوران استعمال کی گئی بندوق کو اس نے بدھ کو ہی اپنے گاؤں کے کسی شخص کی مدد سے حاصل کیا تھا ۔

https://twitter.com/ANI/status/1223100457737830403?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223100457737830403&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fanti-citizenship-amendment-act-protest-jamia-nagar-firing-accussed-have-no-regret-on-this-act-said-delhi-police-imt-291842.html
ادھر ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے زخمی شاداب نے پولیس کو اپنا بیان دینے سے انکار کردیا ہے ۔ اس نے اپنی طبیعت خراب ہونے کی بات کہتے ہوئے منع کردیا ہے ۔ پولیس کے سامنے نابالغ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کشمیری پنڈتوں پر ہوئے ظلم ، کاس گنج تشدد سے وہ غمزدہ تھا ، اس لئے اس کو اپنی اس حرکت پر کوئی افسوس نہیں ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ جمعرات کو وہاں سے راج گھاٹ تک مارچ کرنا چاہتے تھے ۔ اسی دوران وہاں طلبہ کی جمع بھیڑ پر ایک نابالغ لڑکے نے دیسی طمنچہ سے فائرنگ کردی تھی ۔ اس واقعہ میں جامعہ کا ایک طالب علم زخمی ہوگیا



Comments


Scroll to Top