Latest News

آئی پی ایل : چنئی سپرکنگس نے کولکتہ کو 6 وکٹوں سے  دی شکست

آئی پی ایل : چنئی سپرکنگس نے کولکتہ کو 6 وکٹوں سے  دی شکست

دبئی: آئی پی ایل 2020 میں آج 49ویں مقابلے میں انتہائی دلچسپ میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو چنئی سپرکنگس نے شکست دے دی۔ چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کر کے کے آر کو بلے بازی کی دعوت دی۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 172 رن بنائے۔

IPL 2020: دلچسپ میچ میں چنئی سپرکنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو روندا، پلے آف میں پہنچ گئی ممبئی انڈینس

جواب میں چنئی سپرکنگس نے آخری گیند پر ہدف کو حاصل کرلیا اور کولکتہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ چنئی سپرکنگس کی جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

CSK vs KKR, IPL 2020: Chennai Super Kings beat Kolkata Knight Riders by six  wickets - Sportstar
چنئی سپرکنگس کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے آخری گیند پر چھکا لگاکر چنئی سپرکنگس کو میچ جتا دیا۔ کملیش ناگرکوٹی کی آخری دو گیند پر چنئی کو 7 رنوں کی ضرورت تھی اور جڈیجہ نے مسلسل 2 چھکے لگاکر ٹیم کو جیت دلا دی۔

CSK vs KKR: Chennai Super Kings dent Kolkata Knight Riders' chances; Mumbai  Indians in playoffs | Cricket News - Times of India

کولکتہ نائٹ رائیڈرس  کی طرف سے سب سے زیادہ رن نتیش رانا نے 87 رن بنائے جو تقریبا پوری اننگ کے دوران کریز پر ٹکے رہے۔ ان کے علاوہ شبھمن گل نے 26 رن بنائے۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے لنگی اینگڑی، مچیل سیٹنر، رویندر جڈیجہ اور کرن شرما کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔


 



Comments


Scroll to Top