National News

چین میں اپنے کمرے میں مردہ ملا 20سالہ ہندوستانی طالب علم

چین میں اپنے کمرے میں مردہ ملا 20سالہ ہندوستانی طالب علم

بیجنگ: چین کے تیانجن شہر کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک 20 سالہ ہندوستانی طالب علم  اپنے کمرے میں مردہ پایا گیاہے۔ اس کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ چین کے مقامی حکام نے پیر کو یہ معلومات دی۔ بہار کے گیا ضلع کا رہنے والا امن ناگسن تیانجن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کا طالب علم تھا۔ وہ 29 جولائی کو اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
امن کی موت کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

امن ان چند ہندوستانی طالب علموں میں سے ایک تھے جو کووڈ19 وبائی امراض کے دوران چین میں ہی رہے جبکہ تقریبا 23000 ہندوستانی طلبہ ویزا پابندیوں کی وجہ سے دوبارہ چین واپس نہیں آ سکے۔ہندوستانی سفارت خانے اور ان کے خاندان کو امن کی موت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ اس کی لاش کوگھر لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس وقت ہندوستان اور چین کے درمیان کوئی مسافر پرواز نہیں چل رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top