National News

امریکہ: ہولناک آگ میں بھارتی طالبہ ہلاک، بھارتی سفارت خانے نے کیا گہرے دکھ کا اظہار

امریکہ: ہولناک آگ میں بھارتی طالبہ ہلاک، بھارتی سفارت خانے نے کیا گہرے دکھ کا اظہار

نیو یارک: امریکہ کے نیویارک میں ایک گھر میں آگ لگنے سے شدید طور پر جھلس جانے والی 24 سالہ ایک بھارتی طالبہ کی موت ہو گئی۔ بھارتی مشن نے یہاں یہ اطلاع دی۔ سہجا ریڈی ادومالا نیویارک کے البانی میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ نیویارک میں واقع بھارتی مہا قونصل خانے نے جمعہ کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہیں ادومالا کے ’غیر وقتی انتقال‘ پر گہرا دکھ ہے، جنہوں نے البانی کے ایک گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں اپنی جان گنوا دی۔ قونصل خانے نے بتایا، “اس مشکل وقت میں ہم ان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔” قونصل خانے نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ ادومالا کے خاندان کے رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔


البانی پولیس محکمے نے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں اور البانی فائر ڈیپارٹمنٹ نے چار دسمبر کی صبح گھر میں لگی آگ پر فوراً کارروائی کی۔ بیان کے مطابق، جب افسر اور فائر فائٹر موقع پر پہنچے، تو انہوں نے دیکھاکہ گھر مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں تھا اور کئی لوگ اب بھی گھر کے اندر تھے۔ بیان میں بتایا گیا کہ پولیس اہلکار اور فائر فائٹر گھر کے اندر چار لوگوں کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے، جن کا ایمرجنسی طبی کارکنوں نے موقع پر ہی علاج کیا اور پھر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

بیان کے مطابق، دو لوگوں کو بہتر علاج کے لیے ’میڈیکل برن سینٹر‘ بھیج دیا گیا۔ پولیس محکمے نے بتایا، “افسوس کی بات یہ ہے کہ آگ میں جھلسنے کے باعث لڑکی کی موت ہو گئی۔” پولیس نے مقتولہ کے اہل خانہ کو اطلاع دینے سے پہلے اس کا نام جاری نہیں کیا تھا، لیکن مقتولہ کی شناخت اس کے خاندان نے ادومالا کے طور پر کی۔
 



Comments


Scroll to Top