National News

روہت شرما سے آگے نکلے کپتان کوہلی، یہ 2 بڑے ریکارڈ کئے اپنے نام

روہت شرما سے آگے نکلے کپتان کوہلی، یہ 2 بڑے ریکارڈ کئے اپنے نام

جالندھر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف موہالی میں کھیلے گئے میچ کے دوران 52 گیندوں میں 72 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی  ساتھ ہی  بین الاقوامی ٹی 20-  انٹر نیشنل کے دو بڑے ریکارڈ بھی اپنے نام لر کئے ہیں۔ کوہلی سے پہلے یہ ریکارڈز روہت شرما کے نام کے تھے  لیکن کوہلی نے 72 رن بناتے ہی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن اور سب سے زیادہ 50+ سکور بنانے کے معاملے میں بازی مارلی ہے۔ 

PunjabKesari
بین الاقوامی ٹی 20-  میں سب سے زیادہ 50+ رن
ویراٹ کوہلی (22)
روہت شرما (21)
مارٹن گپٹل (16)
بریڈن میکولم (15)
کرس گیل (14)

PunjabKesari
بین الاقوامی ٹی 20 میں سب سے زیادہ رن 
ویراٹ کوہلی (2440)
روہت شرما (2434)
مارٹن گپٹل (2283)
شعیب ملک (2263)
بریڈین میکولم (2140)
چوکوں کے معاملے میں بھی نمبر 
ویراٹ کوہلی (234)
تلک رتنے دلشان(223)
بریڈن میکولم (218)
روہت شرما (215)
مارٹن گپٹل (201)



Comments


Scroll to Top