Latest News

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر فوج نے تباہ کیں پاکستان کی3 پوسٹ، ایک فوجی بھی کیا ڈھیر

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر فوج نے تباہ کیں پاکستان کی3 پوسٹ، ایک فوجی بھی کیا ڈھیر

جموں : پاکستانی فوج نے بدھ کے روز جموں کشمیر میں ایل او سی ( لائن آف کنٹرول) کے نزدیک پونچھ ضلع میں گولی باری کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ پاکستان کی جانب سے دیر رات پونچھ کے دیگبار سیکٹر میں مورٹار داغے گئے اور گولی باری بھی کی ۔ پاکستان کی حرکت کا ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔ ہندوستانی فوج نے جوابی فائرنگ کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوجی کو مار گرایا جبکہ 7  پاکستانی فوجی زخمی ہوگئے ۔ پاکستان فوج کے تین پوسٹ بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔ 

PunjabKesari
سکیورٹی فورسز کے مطابق جموں کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے مسلسل ہندوستانی فوج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جارہی تھی ۔ بدھ کے روز دیر رات بھی پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ جس کے بعد ہندوستانی فوج نے بھی پاکستان کے چرکُٹ سیکٹر کے براہ علاقے میں پاکستان کی تین پوسٹوں کو تباہ کردیا ۔ جوابی کارروائی میں پاکستان کے ایک فوجی کی موت ہوگئی جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔ 
بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے پوسٹ کے ساتھ بروہ سیکٹر میں گولا بارود روکھنے والی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ اسی علاقے سے پاکستانی فوج گذشتہ 3 دنوں سے لگاتار ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر گولے داغ رہی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top