Latest News

سری لنکا میں ہندوستانی فوج نے بچائیں ہزاروں زندگیاں، آپریشن '' ساگر بندھو'' ختم، فیلڈ ہسپتال کیا بند

سری لنکا میں ہندوستانی فوج نے بچائیں ہزاروں زندگیاں، آپریشن '' ساگر بندھو'' ختم، فیلڈ ہسپتال کیا بند

کولمبو:  طوفان سے متاثرہ سری لنکا میں ہندوستان  کی جانب سے قائم کیا گیا فیلڈ ہسپتال اپنا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد اپنا آپریشن بند کر چکا ہے۔ یہاں موجود  ہندوستانی ہائی کمیشن نے یہ جانکاری دی۔ مشن کی جانب سے اتوار کو جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ ' آپریشن ساگر بندھو'  کے تحت ہندوستانی فوج کی شتروجیت بریگیڈ کی 78رکنی مشترکہ ٹاسک فورس کے ساتھ ایک مکمل طور پر تیار پیرا فیلڈ ہسپتال 2   دسمبر کو سری لنکا کے لیے ایئر لفٹ کیا گیا ا ور فوری طبی ضروریات پوری کرنے کے لیے کینڈی کے قریب مہایانگنایا میں تعینات کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت میں روزانہ تقریبا ایک ہزار سے 1200  مریضوں کی دیکھ بھال کی گئی اور ہسپتال ٹراما مینجمنٹ سرجری سمیت اہم جان بچانے والی طبی خدمات فراہم کر رہا تھا ۔ بیان میں کہا گیا، دوران آپریشن ہسپتال نے نمایاں نتائج حاصل کیے، مجموعی طور پر سات ہزار ایک 176 مریضوں کا علاج کیا، 513  چھوٹی جراحی کارروائیاں انجام دیں اور چودہ بڑی سرجریاں کی گئیں، جس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مریضوں کو راحت اور سکون ملا۔ سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا کہ مشن کے کامیاب اختتام کے بعد فیلڈ اسپتال نے مہایانگنایا میں اپنا آپریشن ختم کر دیا اور ٹیم اتوار کو بھارت واپس لوٹ گئی۔
 



Comments


Scroll to Top