Latest News

بھارت نے بنگلہ دیش کو  130 رنوں سے دی شکست،آخری ٹیسٹ میچ 22 نومبر کو

بھارت نے بنگلہ دیش کو  130 رنوں سے دی شکست،آخری ٹیسٹ میچ 22 نومبر کو

اندور: بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے تیسرے دن ہی اننگز اور 130  رنز سے کراری شکست دی۔بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رن پر سمٹ گئی تھی جس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر493 رن بنا کر ڈکلیئر کی۔بھارت کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 343  رنز کی برتری ملی۔دوسری اننگز میں بھارتی گیند بازوں نے مہمان بنگلہ دیش ٹیم کو 213 رن پر سمیٹ کر 130 رنوں سے جیت درج کر لی۔بھارتیہ ٹیم نے اس طرح دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ڈبل سنچری جڑنے والے مینک اگروال ' مین آف دی میچ' رہے۔

https://twitter.com/BCCI/status/1195645109267619840?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1195645109267619840&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fsports%2Fstory%2Findia-vs-bangladesh-live-cricket-score-1st-test-day-3-indore-ind-vs-ban-cricket-match-updates-tspo-1-1137779.html
دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے لئے سب سے زیادہ رنز مشفق الرحیم نے بنائے۔انہوں نے 150  گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔رحیم کے علاوہ، لیٹن داس نے 35 اور مہدی حسن معراج نے 38 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں فاسٹ بولر محمد سمیع نے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے۔روی چندرن اشون اور امیش یادو کو دو دو وکٹ ملے جبکہ ایک وکٹ  ایشانت شرما نے لیا-

https://twitter.com/BCCI/status/1195583495986270208?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1195583495986270208&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fsports%2Fstory%2Findia-vs-bangladesh-live-cricket-score-1st-test-day-3-indore-ind-vs-ban-cricket-match-updates-tspo-1-1137779.html
 بتا دیں کہ سیریز کا ایک میچ کھیلا جانا باقی ہے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 22 نومبر سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ یہ  ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔بھارت کی سرزمین پر یہ تاریخی ٹیسٹ میچ دوپہر 1 بجے سے شروع ہو جائے گا۔



Comments


Scroll to Top