National News

بیڈروم میں شوہر ہوتے ہیں مطلبی، جنسی تعلقات میں خواتین کی دلچسپی اس لئے ہوجاتی ہے کم :سروے

بیڈروم میں شوہر ہوتے ہیں مطلبی،  جنسی تعلقات میں خواتین کی دلچسپی اس لئے ہوجاتی ہے کم :سروے

شادی کے ساتھ خواتین میں سیکس کو لے کر جوش کم ہونے لگتا ہے۔زیادہ تر بھارتیہ خواتین کی یہی کہانی ہے۔آخر اس کی کیا وجہ ہے اور جنسی تعلقات بناتے وقت خواتین اپنے شوہر سے کیا چاہتی ہیں؟ انڈیا ٹوڈے سیکس سروے 2019 میں خواتین نے کھل کر اپنی خواہش ظاہرکی ہے۔ سروے میں کئی ایسی باتیں سامنے آئی ہیں ،جن سے  پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر بھارتیہ خواتین کی جنسی زندگی بورنگ ہو چکی ہے یا ان کی سیکس میں دلچسپی ختم ہو چکی ہے۔

PunjabKesari
 سیکس کے تئیں عورتوں کے موہ بھنگ کی کئی وجوہات ہیں، جیسے گھر کے کام کاج سے تھکاوٹ، ساس سسر کی خدمت یا بچوں کے پیچھے مکمل دن نکال دینا۔اس کے بعد انہیں کچھ چاہئے ہوتا ہے تو وہ ہے، شوہر کی محبت اور ان کا نرم مزاج، جس سے ان کی دن بھر کی تھکاوٹ دور ہو سکے۔شوہر کی جانب سے کسی طرح کی جذباتی حمایت نہیں ملنے پر بیویوں میں سیکس کے تئیں دلچسپی آہستہ آہستہ کم ہونے لگتی ہیں اور وہ اسے بھی صرف ایک کام سمجھ کر نپٹانا چاہتی ہیں۔

PunjabKesari
ان میں سے سب سے زیادہ اعداد و شمار کام کرنے والی خواتین کے ہیں۔مینٹل  سپورٹ نہ ملنے پر گھر اور دفتر کے درمیان جھولتی ان خواتین کی سیکس سے لاتعلقی ہونے لگتی ہے۔آفس کے بعد گھر واپسی پر وہ شوہر سے محبت، احترام اور تعاون کی توقع کرتی ہیں اور ایسا نہ ہونے پر انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کے شوہر صرف اپنے مطلب کے لئے ان کے قریب آتے ہیں۔
 ایک کامیاب شادی شدہ رشتہ وہی ہوتا ہے جہاں میاں بیوی دونوں ایک دوسرے پر ہموار طریقے سے محبت برسائے ، ایک دوسرے سے جذباتی لگاؤرکھیں اور رومانس ہمیشہ زندہ رکھیں۔بیڈ پر آتے ہی سیکس کی چاہ رکھنے والے مردوں کے تئیںبیویوں کی محبت بھی پہلے جیسی نہیں رہتی ہے۔ہر عورت اپنی خواہشات کا اظہار کھل کر نہیں کرتی، وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر بغیر کہے ان کی بات کو سمجھے۔

PunjabKesari
بیشتر خواتین کی شکایت تھی کہ ان کے شوہر سیکس کو ہی محبت مانتے ہیں اور بیوی کی ضروریات کی جانب ان کی توجہ ہی نہیں جاتی جس کی وجہ سے ان کے من سے  سیکس کا  احساس کم ہو گیا ہے۔انہیں لگتا ہے کہ شوہر صرف اپنی کی ضرورت پڑنے پر ہی ان پر توجہ دیتے ہیں۔
فرمانبردار بھارتیہ بیوی بننے کی کوشش میں خواتین اپنے شوہروں  سے سیکس پر بات چیت کرنے میں سنکوچ کرتی ہیں۔انہیں لگتا ہے کہ شوہر انہیں کہیں غلط نہ سمجھ لیں۔اس لئے زیادہ تر بیویاں اپنے سیکس خیالی شوہروں سے  شیئر نہیں کرتی ہیں-

PunjabKesari
سروے میں سب سے زیادہ خواتین کا ماننا تھا کہ سیکس کے وقت ان کے شوہر صرف اپنے  اطمینان کا خیال رکھتے ہیں اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیکس کے بعد اس کی بیوی کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔اپنی خواہشات کی نظر اندازی ہی خواتین کو سیکس سے لاتعلق بناتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top