Latest News

دنیابھر میںکورونا کے   19780612معاملے ، ہندوستان تیسرے نمبر پر

دنیابھر میںکورونا کے   19780612معاملے ، ہندوستان تیسرے نمبر پر

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی:عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ- 19کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا کے تین ممالک ، امریکہ ، برازیل اور ہندوستان میں انفیکش کے 19780612 کیسز میں سے تقریبا 52 فیصد متاثر پائے گئے ہیں ۔کووڈ 19 -کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔
جان ہاپکنزیونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اور انجینئرنگ )سی ایس ایس ای ( کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 19780612 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 729768 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5044769 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

اور 162938 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3035422 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 101049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54859 افراد صحت یاب ہوگئے اور 1007 ہلاک ہوگئے۔

وہیں ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2215074 اور ہلاک شدگان کی تعداد 44386 ہو گئی ہے ۔ وہیں 1535743 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top