National News

خلیجی بحران پر بھارت الرٹ:بیرون ملک پھنسے بھارتیوں کے لیے چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن اور کنٹرول روم قائم، اسرائیل سے انخلا شروع

خلیجی بحران پر بھارت الرٹ:بیرون ملک پھنسے بھارتیوں کے لیے چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن اور کنٹرول روم قائم، اسرائیل سے انخلا شروع

انٹرنیشنل ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناو کے درمیان بھارت کی حکومت پوری طرح چوکس ہو گئی ہے۔ وزارت خارجہ مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور بیرون ملک رہنے والے بھارتی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے اضافی سیکرٹری عظیم آر مہاجن نے بتایا کہ ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدد کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی شروع کی گئی ہے۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بھارتی شہری فوراً مدد حاصل کر سکیں۔ حکومت ریاستی حکومتوں اور بھارتی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ باقاعدگی سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ جن میں سفر۔ حفاظت اور علاقائی حالات سے متعلق معلومات دی جا رہی ہیں۔
ضرورت پڑنے پر ویزا۔ سفر اور انخلا کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پروازوں کی بات کریں تو بھارت اور خلیجی ممالک کے درمیان فضائی رابطہ اب بھی جاری ہے۔ اگرچہ کچھ مقامات پر فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ اس کے باوجود متحدہ عرب امارات۔ عمان اور سعودی عرب سے سیکڑوں پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک 4.26لاکھ سے زیادہ مسافر2199پروازوں کے ذریعے سفر کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل سے326 بھارتی شہریوں کو اردن کے راستے واپس لایا جا رہا ہے۔ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ ایک بھارتی شہری کی بیرون ملک موت ہو گئی تھی۔ جن کا جسد خاکی بھارت لایا جا چکا ہے اور خاندان کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر بھارت کی حکومت اس بحران کے سلسلے میں پوری طرح تیار ہے اور مسلسل بدلتی صورتحال کے مطابق اپنے منصوبے کواپ دیٹ کر رہی ہے۔ تاکہ بیرون ملک رہنے والے ہر بھارتی کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔



Comments


Scroll to Top