National News

افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے! بھارت نے کابل تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دیا

افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے! بھارت نے کابل تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دیا

نئی دہلی: بھارت نے منگل کو افغانستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کی وسیع کوششوں کے تحت کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔
یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے، جب ڈیڑھ ہفتہ پہلے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ بھارت کابل میں اپنی سفارتی موجودگی کو اپ گریڈ کرے گا۔
اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت نے کابل میں اپنے سفارتخانے سے اپنے اہلکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔ جون 2022 میں بھارت نے ایک ‘تکنیکی ٹیم’ مقرر کرکے افغانستان کے دارالحکومت میں اپنی سفارتی موجودگی دوبارہ قائم کی تھی۔



Comments


Scroll to Top