Latest News

سعودی کرنسی نوٹ میں کشمیر، لداخ کو علیحدہ ملک دکھانے پر ہندوستان کا سخت اعتراض

سعودی کرنسی نوٹ میں کشمیر، لداخ کو علیحدہ ملک دکھانے پر ہندوستان کا سخت اعتراض

نئی دہلی: ہندوستان نے سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر کشمیر اور لداخ کو عالمی نقشے میں علیحدہ ملک دکھانے پر سخت اعتراض درج کیا ہے اور سعودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہ علاقے ہندوستان کے اٹوٹ حصے ہیں اور نقشہ میں غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے فوری کارروائی ہونی چاہئے۔

சவுதி அரேபிய கரன்சியில் இந்திய வெளிப்புற எல்லை தவறாக சித்தரிப்பு -  திருத்தம் மேற்கொள்ள இந்தியா அறிவுறுத்தல் || India Files Strong Protest With Saudi  Arabia ...

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں سعودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے ریال کے ایک نئے نوٹ پر عالمی نقشہ میں ہندوستان کی بین الاقوامی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان نے نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو اور ریاض میں سعودی عرب کے محکمہ خارجہ کو سعودی کرنسی نوٹ پر ہندوستان کی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

India Files Strong Protest With Saudi Arabia For Wrong Map On Banknote
ترجمان نے کہا کہ ہم نے سعودی حکومت سے فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم نے سعودی حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصے ہیں۔ جموں وکشمیر میں زمین کی ملکیت سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے بارے میں پاکستان کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شریواستو نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

India files strong protest with Saudi Arabia for wrong map on banknote -  Rediff.com India News
کرتار پور راہداری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کووڈ 19- کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ حکومت ہند اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔



Comments


Scroll to Top