چینئی : ہندوستان آج ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہورہی تین میچوں کی ونڈے سیریز میں مضبوط دعویدار کے طور پر اترے گا ۔ جس میں میزبان ٹیم کی نظریں کیریبائی ٹیم کے خلاف لگاتار 10 ویں دو طرفہ ونڈے سیریز جیتنے پر ٹکی ہوں گی ۔ گذشتہ 24 گھنٹے سے یہاں بارش ہورہی ہے جس سے دونوں ٹیموں کی نظریں موسم پر بھی ٹکی ہوں گی ۔

میزبان ٹیم میں تیز گیند باز بھونیشور کمار اور سلامی بلے باز شکھر دھون کی کمی ضرور کھلے گی ۔ بھونیشور کی گرائن میں چوٹ ہے جبکہ دھون سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنا منٹ کے دوران لگی چوٹ سے اب تک نہیں ابھر نہیں پائے ۔ آئی پی ایل میں چینئی سپر کنگس کی جانب سے کھیلنے والے ممبئی کے تیز گیند باز شاردل ٹھاکر کو زخمی بھونیشور کے متبادل کے طور پر ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ممبئی میں سلامی بلے بازووں روہت شرما اور لوکیش راہل کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز سے ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم میں لے میں ہے ۔

یہ ہو سکتی ہے ہندوستان کی پلیئنگ الیون
روہت شرما ، کے ایل راہل ، وراٹ کوہلی ، شرییس ایر ، ریشبھ پنت ، کیدار جادھو ، رویندر جڈیجہ ، دیپک چہر ، کلدیپ یادو ، یوجویندر چہل ، محمد سمیع ۔