Latest News

خواتین ٹی 20ورلڈ کپ:بھارت نے لگایا جیت کا چوکا،شری لنکا کو 7وکٹوں سے ہرایا

خواتین ٹی 20ورلڈ کپ:بھارت نے لگایا جیت کا چوکا،شری لنکا کو 7وکٹوں سے ہرایا

میلبرن:شری لنکا نے بھارت کے خلاف آئی سی سی خواتین ٹی 20عالمی کپ کے گروپ اے میچ میں سنیچر وار کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔وہی رادھا یادو کی شاندارگیند بازی کے سامنے شری لنکا  نے بھارت کو 114رنوں کا ہدف دیا ۔ جواب میںٹیم انڈیا نے سات ووکٹیں رہتے 114رنز کا ہدف حاصل  کیا ۔بھارت اپنے پہلے تینوں میچ جیت کر سیمی  فائنل میں جگہ  بنا چکا ہے۔ اس نے اپنی پلیئنگ گیارہ میں کوئی بدلائونہیں کیا ہے ۔ شری لنکا کی ٹیم پہلے دومیچ ہار نے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔
بائیں ہاتھ کی سپنر رادھا نے کپتان چماری کا قیمتی ووکٹ بھی لیا جنہوں نے شری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ 33 رنزبنائے ۔انہیں راجیشوری گائیکواڑ کا بھی اچھا ساتھ ملا ۔ پونم یادو ، شکھر پانڈے اور دیپت شرما نے ایک ایک ووکٹ لیا ۔ شری لنکا نے پہلے  بلے بازی کافیصلہ کیا لیکن اس نے تیسرے  اوور میں ہی سلامی بلے باز امیش تماسنی کا  ووکٹ کھودیاجنہیں دیپتی کی گیند پر راجیشوری نے کیچ کیا ۔ کپتان اٹاپٹو نے جارحانہ رویہ اختیار  رکھااور پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔انہوں  نے ہر شتا  مداوی  کے ساتھ 30رنز کی شراکت داری کی۔
راجیشوری نے 8ویں اوور میں مداوی کو بولڈ کیا ۔رادھا  9ویں اوور میں گیندبازی کے لئے اتری اور شری لنکائی کپتان نے چھکا جڑ کر ان کا خیر مقدم کیا لیکن وہ اگلی گیند پر ڈیپ وولٹ لیگ  پر کیچ دے بیٹھی۔اس کے بعد شری لنکا کی باری بکھرگئی ۔ ششی کلا شری وردھنا نے 13رنز بنائے جبکہ نچلے آرڈر میں کوشا دلہاری (16بالوں  پر ناٹ آئوٹ 25)کی پاری سے شری لنکا کی ٹیم  100رنز  کے پار پہنچ پائی۔



Comments


Scroll to Top