Latest News

کورونا سے دنیا بھر میں1,26,000 اموات:امریکہ میں رودر  ہوئی وبا ، 24گھنٹے میں 2407افراد ہلاک

کورونا سے دنیا بھر میں1,26,000 اموات:امریکہ میں رودر  ہوئی وبا ، 24گھنٹے میں 2407افراد ہلاک

واشنگٹن: کورونا وائرس وبا دن بہ دن رودر کی شکل اختیار   کرتی  جا رہی ہے۔ اس کا قہر رکنے کا نام نہیںلے رہا ہے ۔ دنیا بھر میں سے اب تک  کلر کورونا 19 لاکھ 97 ہزار 906 افراد متاثر  ہو چکے ہیں۔ اس سے 1,26,604 افراد کی موت  ہو چکی ہے۔ اسی دوران لگ بھگ  4,78,557مریض صحت یاب  بھی ہوئے۔ وہیں ، امریکہ  میں حالات اب بھی سب سے زیادہ ڈراونے بنے ہوئے ہیں۔ یہاں24گھنٹے میں2407 افراد  کی جان گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں اموات  کا اعداد و شمار  26ہزار  47 ہو گئی ہے۔ یہاں انفیکشن  کے 26ہزار 945 نئے معاملے سامنے آئے  ہیں ۔ ملک میں متاثرین  کی  تعداد چھ لاکھ 13 ہزار 886 ہو گئی ہے۔
فرانس  نے چین کے سفیر  کو بھیجا سمن
فرانس  کے وزارت خارجہ نے  پیرس  واقع چینی سفارت خانہ کے سفیر کو سمن بھیجا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ چینی سفیر کے ویب سائٹ پر مسلسل دوسرا عنوان شائع کیا گیا ۔،جس میں کورونا بحران کو لے کر یورپ کی تنقید  کی گئی ہے ۔ وزارت خارجہ  جیا ایو لی نے کہاکہ چینی سفیر کے  نمائندوں کی جانب سے عوامی طور پر اس طرح کا خلاصہ دونوں ملکوں کے درمیان  رشتوں  کی بنیاد کے خلاف ہے۔
 شائع عنوان   میں کہا گیا تھا  کہ  مغربی ممالک نے ا پنے  بزرگوں کو  نرسنگ  ہوم  میں مرنے کے لئے چھوڑ دیا تھا ۔ چین کی طرف  سے یہ   عنوان  تب شائع کیا گیا  جب فرانس نے چین سے  لاکھوں ماسک منگوانے کا  فیصلہ کیاتھا۔ فرانس  میں وبا  سے اب تک 15 ہزار 729 افراد کی موت   ہو چکی ہے ۔ وہیں یہاں  ایک لاکھ 43 ہزار  303 متاثر  ہیں۔
برازیل کے گورنر  کورونا پازیٹو 
برازیل  کے ریوڈی جنیرو  صوبے  کے گورنر  ولسن  وجیل  کورونا پازیٹو  پائے گئے ہیں۔ وہ اب سیلف  آئیسو لیشن میں کام   کریں گے ۔ ولسن نے منگلوار  کو ٹویٹ کیا ،  شکر وار کو کمزوری محسوس ہونے پر  میں نے کورونا ٹیسٹ  کے لئے کہا ۔ آج جانچ کے نتیجے آ گئے ہیں اور یہ پازیٹو ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے  بخار ،کھانسی اور تھکان جیسی بیماری کی  کئی علامتیں  ہیں۔ لیکن اب میں  بہتر محسوس  کر رہا ہوں اور ڈاکٹروں کی ایڈوائزری  کی تعمیل کرتے ہوئے  سیلف آئیسولیشن میں رہ کر کام  کروں گا ۔ انہوں   نے  کووڈ 19 کے پھیلائو  کو روکنے   کے لئے لوگوں  سے گھروںمیںر ہنے اور  سوشل ڈسٹینسنگ  جیسے  احتیاط کی تعمیل  کرنے کی درخواست کی ہے۔
اٹلی میں ایک دن میں 602اموات
اٹلی میں گزشتہ  دو روز میں اموات کی تعداد میںتھوڑا اضافہ ہو ا ہے ۔ یہاں 24 گھنٹے  میں 602 افرادکی جان  گئی ہے۔ یہاں  سوموار کو 566 اور اتوار کو 431 نے دم توڑا تھا ۔ ملک میں اب تک 21ہزار 67افراد نے جان کھو دی  ہے۔ وہیں یہاں ایک لاکھ 62 ہزار  488 افراد متاثر ہیں۔
ایران میں98 نئی اموات
ایران میں منگلور کو 98 افراد کی موت ہوئی ۔ وزارت صحت  کے مطابق  ، ملک میں اب تک چار ہزار 683 جانیں  جا چکی  ہیں ۔ وہیں ،کورونا  سے 74 ہزار 877 افراد  متاثر ہیں۔ یہاں 24گھنٹوں میں انفیکشن کے 1,574 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top