Latest News

سکما اینکائونٹر  کے بعد لاپتہ 15جوانوں کا نہیں چل سکا ابھی تک پتہ

سکما اینکائونٹر  کے بعد لاپتہ 15جوانوں کا نہیں چل سکا ابھی تک پتہ

سکما:چھتیس گڑھ کے سکماضلع میںدہشت گردوں اور پولیس کے درمیان ہوئے تشدد کے بعد لاپتہ 15جوانوں کا آج صبح تک پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس کی جانب سے سنیچروار رات کے بعد آج صبح سے پھر ان جوانوں کی تلاش کے لئے سرچنگ آپریشن چلایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل دوپہر چنتا گفا علاقے کے کسال پاڑ پنپ میں آتنکیوں کے درمیان لگ بھگ پانچ گھنٹے تک تشدد ہوا ۔ اس سرچنگ آپریشن میں الگ الگ کیمپوں سے لگ بھگ 400جوان نکلے تھے، جن میں مرکزی سکیورٹی فورس ، آرمی ٹاسک فورس اور ضلع ریزرو پولیس کے جوان بھی شامل تھے۔
تشدد میں 17جوان زخمی ہو گئے ، جنہیں کل رات ہی ہیلی کاپٹر سے رائے پور لے جایا گیا ، جن میں چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، تشدد میں پانچ سے چھ دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ معتدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جوانوں نے مارے گئے ایک دہشت گرد کی لاش بر آمد کر لی ہے۔ تشدد کے بعد 15جوان لاپتہ بتائے جا رہے ہیں، جن کی تلاش کی کوشش مسلسل کی جارہی ہے۔ تشدد کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورس کے جوانوں کی 15رائفل بھی چھین لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top