Latest News

نوئیڈا: میڈیا ہاؤس کے 28 اور اوپو کمپنی کے 11 ملازمین کورونا سے متاثر

نوئیڈا: میڈیا ہاؤس کے 28 اور اوپو کمپنی کے 11 ملازمین کورونا سے متاثر

نوئیڈا: پیر کو ، دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں میڈیا ہاؤس کے 28 ملازمین اور چینی فون بنانے والی دو کمپنیوں کے 11 ملازمین کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا میں اوپو کے نو کارکنوں اور اس کی ماتحت کمپنی وویو کے تعمیراتی کام میں مصروف دو مزدوروں کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  او پوکے آٹھ ملازمین نوئیڈا میں مقیم ہیں جبکہ ایک پڑوسی ضلع غازی آباد میں ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ نوئیڈا سیکٹر 16-A میں واقع ذی میڈیا کے 28 ملازمین کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ، جن میں سے 15 نوئیڈا میں رہتے ہیں جبکہ دیگر 13 دہلی ، فرید آباد اور گوڑگاؤں میں ہیں۔
ذی میڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایک ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد اس نے گذشتہ جمعہ کو ملازمین کی بڑی تعداد میں جانچ کی ہے۔
گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں اوپو اور وویو اور نوئیڈا میں ذی میڈیا کے احاطے کے ایک خاص حصے کو سیل کردیا گیا ہے اور انہیں انفیکشن سے پاک بنایا جارہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top