Latest News

کوروناوائرس :ملک میں اب تک 11افراد کی موت ، دنیا بھر کا اعداد وشمار18,589

کوروناوائرس :ملک میں اب تک 11افراد کی موت ، دنیا بھر کا اعداد وشمار18,589

نیشنل ڈیسک:دنیا بھر کے زیادہ تر(اب تک 185)ممالک میںپھیل چکے کورونا وائرس کووڈ 19کا قہر تھمنے کانام نہیں لے رہا ہے ا ور اب تک اس خطرناک وائرس سے 18,589افرادکی موت ہو چکی ہے جبکہ قریب 4,14,884افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 519ہو گئی ہے۔ ملک میںکورونا وائر س کے انفیکشن سے کل 11افراد کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت محکمہ نے منگلوار کو بتایا کہ ملک میں کورونا کے 519معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 476مریض ہندوستانی ہیں جبکی 43غیر ملکی شہری ہیں۔ کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ابھی تک اس سے سب سے شدید طور پر متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں پچھلے تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی  گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80فیصد معاملے 60سال سے زیادہ عمر کے افراد کے تھے۔ چین میں81,218افراد کی کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور قریب 3,281افرادکی کورونا وائرس سے متاثر  ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کو لے کر شدید حالت اٹلی سے سامنے آئی ہے۔عالمی وباکوروناوائرس (کووڈ19)سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6820ہو گئی ہے۔
اٹلی کے شہری حفاظتی محکمہ کے چیف اینجیلو بوریلی نے منگلوار کوٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میںبتایاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 743افرادکی موت ہوئی ہے۔اٹلی میںکورونا انفیکشن کے 5249نئے معاملے سامنے آئے ہیںجس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 69176ہو گئی ہے۔ سپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2808ہو گئی ہے۔تازہ آنکڑوں کے مطابق سپین میںکورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھکر  39885 ہو گئی ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی ، ایران ، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس کے انفیکشن کے آدھے سے زیادہ معاملے اب چین کے باہرکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں اس مہلک وائرس نے بیوپار ی طور پر اپنے پاوں پسار لئے ہیںاور یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چین سے قریب دوگنی ہو چکی ہے۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی حالت بے حد شدید بنی ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top