Latest News

چھتیس گڑھ:سکما ضلع میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں 17جوان اور 6دہشت گرد ہلاک

چھتیس گڑھ:سکما ضلع میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں 17جوان اور 6دہشت گرد ہلاک

سکما:چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے چنتاگپھا علاقے میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں17جوان شہید ہو گئے اور 15 زخمی ہیں، جنہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے پور منتقل کر دیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔بستر رینج کے انسپکٹر جنرل سندرراج پی نے آج بتایا کہ چنتا گپھا علاقے کے سالپاڑ منپا میں گزشتہ روز ہوئے نکسلی تصادم کے بعد سے17نوجوان لاپتہ بتائے گئے تھے ۔ جن کی مسلسل تلاش کی جا رہی ہے ۔ آج تمام لاپتہ 17نوجوان تلاش کے دوران مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ شہیدوں میں ضلع ریزرو پولیس فورس اور سپیشل ٹاسک فورس کے جوان شامل  بتائے جا رہے ہیں ۔ 
وہیں اس تصادم میں15جوان زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں گزشتہ روز ہی ہے ہیلی کاپٹر سے رائے پور منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں پانچ جوانوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ پولیس اور نکسلیوں کے درمیان گزشتہ روز تقریبا پانچ گھنٹے تک تصادم جاری رہا تھا جس میں پانچ سے چھ نکسلیوں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔ وہیں اس تصادم میں کئی دیگر نکسلی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔جوانوں نے ہلاک شدہ نکسلیوں میں سے ایک کی لاش برآمد کر لی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top