نی دہلی: امریکی کنسلٹنگ فرم بوسٹن کنسلٹنگ گروپ (BCG) کی ایک نئی سٹڈی کے مطابق کوروناوائرس (Coronavirus) کے مد نظر ہندوستان میں نافذ کئے گئے لاک ڈاون کو ستمبر کے وسط تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ منی کنٹرول میں چھپی (BCG) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہندوستان جون کے چوتھے ہفتے اور ستمبر کے دوسرے ہفتے کے درمیان ملک گیر لاک ڈان کو ہٹانا شروع کرے گا۔اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پابندی ہٹانے میں تاخیر ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی تیاری اور عوامی پالیسی کی تاثیر کے ریکارڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں جون کے تیسرے ہفتے تک کووڈ 19 میں انفیکشن کے معاملے بڑھ سکتے ہیں۔امریکی کنسلٹنسی فرم بی سی جی کی اس رپورٹ میں کورونا وائرس کی وبا سے بچا ئو کے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ 25 مارچ تک کے اندازوں پر تیار کی گئی ہے جو جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کی پیشین گوئی کرنے والی ماڈلنگ پر مبنی ہے۔