Latest News

ملک میں کورونا کا اعداد وشمار ، 24گھنٹے  میں40 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 7447سے تجاوز

ملک میں کورونا کا اعداد وشمار ، 24گھنٹے  میں40 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 7447سے تجاوز

نیشنل ڈیسک: ملک میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس  (کووڈ19) متاثر ین کی تعداد میں سب سے زیادہ  1000 سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا اور اس دوران انفیکشن کی وجہ سے 40 افراد کی موت ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران کورونا  کے 1035 نئے معاملے سامنے آنے  کے ساتھ  ہی اب تک اس کے کل 7447معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران 40 مذید  افراد کی موت ہونے سے مہلوکین کا اعداد وشمار 239 ہو گیا ہے۔ ابھی تک کورونامتاثرین 643 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے سنیچر وار صبح  جاری اعداد و شمار  کے مطابق  کوروناوائرس کا قہر ملک کے 31 صوبوں  اور مرکز کی زیر  نگرانی صوبوں   میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سے  سنگین  طور پر متاثر مہاراشٹر  میں اب تک 1547 افراد  متاثر ہوئے ہیں اور 110 افراد کی موت  ہو گی  ہے۔ مہاراشٹر  میں گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران 13 لوگوں کی موت ہوئی اور 210 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد  کے  معاملے میںدوسرے مقام پر تامل ناڈو ہے جہاں 911 لوگ اس سے  متاثر ہوئے  ہیں اور آٹھ  لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے بعد  دہلی میں سب سے زیادہ 903  لوگ  متاثر ہیں اور 13 افراد کی موت ہوئی ہے۔ 
دہلی میں گزشتہ 24گھنٹے  کے دوران  183 لوگ متاثر  پائے گئے اور ایک کی موت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں  435افراد  متاثر ہیں اور صوبے میں ایک دن میں سب سے زیادہ 17 افراد کی موت کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 33 ہو گئی ۔ تیلنگانہ میں اب تک 473 لوگ متاثر  ہوئے ہیں اور سات  لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کیرل میں 364 لوگ متاثر   پائے گئے ہیں اور دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں ایک دن میں 90 افراد متاثر ہوئے اور ان کا اعداد و شمار  بڑھ کر 553 ہو گیا اور اب تک تین افراد کی موت  ہوئی ہے۔
ملک کے سب سے بڑے  صوبے اتر پردیش  میں431 لوگ متاثر   ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ جنوبی بھارتی  صوبہ آندھر  پردیش  میں 363اور کرناٹک میں 207 افراد متاثر ہیں اور  چھ چھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرکز کی زیر نگرانی صوبہ جموں کشمیر  میں متاثرین  کی تعداد  بڑھ کر 207 ہو گئی ہے اور چار  افراد  کی موت ہوئی ہے ۔ گجرات میں 308 لوگ  متاثر ہیں اور 19 افراد کی موت  ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران گجرات  میں 67 لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجاب  میں 11، مغربی بنگال میں پانچ   ہریانہ میں تین اور بہار ،اوڈیشہ ، ہماچل پردیش  اور اسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top