کولمبو: سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ نے پیر کے روز اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، جس میں طوفان سے متاثرہ جزیرہ ملک کی بحالی اور از سر نو تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ وانگ جنوبی افریقہ کے دورے سے واپسی کے دوران سری لنکا میں مختصر قیام پر آئے۔
اس دوران حکام نے کہا کہ ہیراتھ نے وانگ کا خیرمقدم کیا اور دونوں رہنماوں نے سری لنکا کی از سر نو تعمیر پر مرکوز دو طرفہ بات چیت کی۔ نومبر میں طوفان دتوا نے سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 600 سے زائد افراد کی جان لے لی تھی۔ اس طوفان نے شدید تباہی مچائی اور سری لنکا کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا۔ چین سمیت مختلف ممالک بحالی کے عمل میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ بھارت ‘ساگر بندھو مشن’ کے تحت سری لنکا کو امداد فراہم کرنے والا پہلا ملک تھا۔