Latest News

عاشق کیساتھ مل کر بیوی نے شوہر کو دیا نشے کااوور ڈوز، پھر بھی نہیں مرا تو داتر سے کاٹ دیا

عاشق کیساتھ مل کر بیوی نے شوہر کو دیا نشے کااوور ڈوز، پھر بھی نہیں مرا تو داتر سے کاٹ دیا

ترنتارن : ناجائز تعلقات کے بارے میں شوہر کو پتہ چلنے پر گذشتہ سال خاتون نے 2 ساتھیوں کے ساتھ  شوہر کا قتل کر ہریکے دریا میں پھینک دیا تھا ۔ اس سے متعلق  گھر والوں کی شکایت پر تھانہ صدر پٹی کی پولیس نے کیس درج کر الزام بیوی مندیپ کور اور گوروندر سنگھ کو قابو کرلیا ، جبکہ تیسرا ملزم ورندر سنگھ فرار ہے ۔ اہلیہ نے محبوب اور اس کے ساتھی سے مل کر پہلے شوہر کا اغوا کیا پھر نشے کی اوور ڈوز دیکر مارنے کی کوشش کی ، جب وہ نہیں مرا تو اسے داتر سے کاٹ دیا گیا ۔ 

PunjabKesari
پولیس نے ملزمین سے قتل میں استعمال کیا گیا داتر ، متوفی کا پرس ، شناختی کارڈ ، انگوٹھی اور چاندی کا کپڑا برآمد کرلیا ۔ ایس پی ( آئی ) جگجیت سنگھ والیہ نے بتایا کہ بیوی کے ناجائز تعلقات کا پتہ لگنے کے بعد شوہر سونا سنگھ گذشتہ سال غائب ہوگیا تھا ، جس کی کافی تلاش کی گئی لیکن وہ نہیں ملا ۔ اس کے بعد گھر والوں کو شک ہوا کہ مندیپ کور نے ہی ورندر سنگھ کے ساتھ اسے گاؤں سبھرا سے اغوا کر کوئی نشیلی چیز سنگھا دی تھی ، جس کے بعد قتل کردیا ۔ 
پولیس کی جانب سے ملزمین سے پوچھ تاچھ کید وران یہ بھی پتہ چلا کہ قتل میں گوروندر سنگھ بیٹے دیوان سنگھ نواسی کرتووال نے بھی ساتھ دیا تھا ۔ پوچھ تاچھ میں ملزم مندیپ کور نے بتایا کہ اس نے دونوں ملزمین کے ساتھ بیوی شوہر سونا  سنگھ کا داتر سے گلا کاٹ دیا تھا ، پھر اس کی لاش خرد - برد کرنے کیلئے ہریکے دریا میں پھینک دی تھی ۔ اس کے بعد اس نے متوفی کا پرس اور شناختی کارڈ کرتووال کی جھاڑیوں میں چھپا دیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top