National News

مدھیہ پردیش : ودیشا ضلع میں ہوم گارڈ جوانوں کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی

مدھیہ پردیش : ودیشا ضلع میں ہوم گارڈ جوانوں کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی

ودیشا: مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع ہیڈکوارٹر پر ہوم گارڈ جوان گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ہوم گارڈ جوانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو گیا ہے ۔

PunjabKesari
 انہوں نے علامتی احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز دھن تیرس کے موقع پر یہاں ضلع ہیڈکوارٹر کے میوزیم میں واقع بھگوان کبیر کی مورتی کے سامنے اپنی  عرضی  پیش کرتے ہوئے رکی ہوئی تنخواہیں دلانے کی مانگ کی ۔ تنخواہ نہ ملنے سے مشتعل ہوم گارڈ جوانوں کا کہنا ہے کہ وہ تنخواہ سے متعلق مانگ کے سلسلہ میں اپنی عرضی کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام متعلقہ حکام کو دے چکے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رکی ہوئی تنخواہ فوری طورمہیا کرائی جائے ۔

 



Comments


Scroll to Top